اپنے آئی پی ایڈریس حاصل کرنے کے بارے میں مزید معلومات
ایشیا پیسفک کے خطے میں، انٹرنیٹ نمبر کے وسائل کو ایشیا پیسفک نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر (APNIC) تفویض اور رجسٹر کرتا ہے جو کہ ایک غیر منافع بخش اور ممبران کا ادارہ ہے۔
سے آئی پی ایڈریس حاصل کرنے کے لئےAPNIC:
- ضروری ہے کہ آپ کا ادارہ ایشیاء پیسفک کے خطے میں ایک رجسٹرڈ شدہ قانونی ادارہ ہو یا ایشیاء پیسفک کے خطے میں اپنے نیٹ ورک کے لئے آئی پی ایڈریسز کے استعمال کا ارادہ رکھتا ہو
- آپ کو اپنی درخواست کے ہمراہ دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی:
- اپنے قانونی کاروباری ادارے کا ثبوت۔ مثال کے طور پر کاروبار کی تشکیل (business incorporation) کا سرٹیفیکیٹ
- کوئی سے انٹرنیٹ نمبر کے موجودہ وسائل جو اس وقت آپ کے ادارے کی ملکیت میں ہsں۔
- درخواست شدہ ایڈریس اسپیس کا مقصودہ استعمال، مثال کے طور پر نیٹ ورک کے پلان
اگر آپ کی درخواست منظور ہوجاتی ہے، تو آپ APNIC کے ممبر بن جائیں گے۔
APNIC کے نئے ممبر کے طور پر آپ 256 (پریفکس نوٹیشن میں /24) سے لے کے زیادہ سے زیادہ 2,048 (/21) آئی پی وی 4 (IPv4) ایڈریسز حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ IPv6 ایڈریسز بھی حاصل کرسکتے ہیں جو کہ آپ کے نیٹ ورک کے حجم کے لحاظ سے ایک /48 یا /32 ہوسکتا ہے۔
ممبران کو حاصل دیگر فوائد
انٹرنیٹ وسائل تک تیز رسائی کے علاوہ APNIC ممبرشپ دیگر فوائد بھی مہیا کرتی ہے:
- اپنے پریفکسز (prefixes) پر اضافی حفاظتی خصوصیات جیسے کہ DNSSEC اور RPKI کا فائدہ اٹھائیں
- انفراسٹرکچر پر عملی ٹریننگ تک رسائی حاصل کریں
- APNIC کانفرنسوں کے لئے فی ممبرشپ چار افراد تک کے لئے مفت ٹکٹ اور دو مفت ٹریننگ\ورکشاپ رجسٹریشنز حاصل کریں۔
- انٹرنیٹ وسائل کے نظم و انتظام کے سلسلے میں خطے کی پالیسی کے بارے میں گفتگو میں حصہ لیں
فیس
آسٹریلین ڈالروں میں سالانہ فیسیں یہ ہیں:
نئی ممبر شپ جو کہ مندرجہ ذیل وسائل حاصل کرتی ہے | سيٹ اپ فيس (ایک دفعہ) |
سالانہ فیس (ایڈوانس ادائیگی) |
||
---|---|---|---|---|
IPv4 | IPv6 | ASN | ||
(ايڈريس 256) /24 | /48 | 1 | $500 | AUD $1,180 |
(ايڈريس 256) /24 | /32 | 1 | $500 | AUD $1,994 |
(ايڈريس 512) /23 | /48 | 1 | $500 | AUD $1,534 |
(ايڈريس 512) /23 | /32 | 1 | $500 | AUD $1,994 |
مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی APNIC فیس دیکھیں۔
اپنے انٹرنیٹ نمبر وسائل کی درخواست دینے کے لئے آپ تیار ہیں؟